جان ویزلی ایم اے
پیشتر لنکن کالج آکس فرڈ کا رفیق مارچ کی ۲تاریخ ۱۷۹۱م میں اٹھاسی (۸۸) برس کا ہوکے مرگیا اور سٹی اور چاپل میں اس کی یاد گاری کے واسطے سنگِ مرمر کے تختے پر یہ کلام لکھا گیا۔
یادگاری میں معین
واسطے پادری جان ویزلی ایم اے
کئی برس تک آکس فرڈیونیورسٹی میں لنکن کالج کا رفیق
ایک آدمی جو شاید علم اور دینداری میں کسی سے کم نہیں
سرگرمی اور پادری کے کام میں اور فوائد عام میں شاید سب سے جو پولوس رسول کے بعد پیداف ہوئے زیادہ فاضل اور خطرہ اور بدنامی کو نہ خیال کرکے ہر جگہ گنہگاروں کو توبہ کے لیے بلانے اور ان پر انجیل کی منادی کرنے کو گیا ۔
`وہ میتھوڈسٹ سسیٹی کا بانیاور گشتی وعظ کرنے کاچلانےوالااور یہ بندوبست اس نے گریٹ برٹن اور ائر لینڈاور ویسٹ انڈیزاور امرکہ میں کامل کامیابی سے مقرر کیا گیا۔
وہ جون ۱۷۰۳م میں پیدا ہوا۔
اور ماہ مارچ۱۷۹۱م میں مسیح کےکفارہ اور سفار ش کے وسیلہ حیاتِ ابدی کی امید میں مرگیا۔
وہ۶۵ برس تک پادری کا م کرتا رہا
اور ۵۲برس اس کام می سفر کرتا رہ
اس نے اپنے جیتے جی تین سو(۳۰۰) گشتی وعظ گریٹ برٹن اورائر لینڈ میں اور ایک ہزار لوکل پریچر اپنے لوگو ں کیے اور اسی ہزارآدمی سسٹیوں میں شامل ہوئےان کا نام ہمیشہ ان کی یادہوگا جو کہ خوش ہوئے ہیں اکیلے خدا کو ستائش ہو۔اب ویزلی کی بابت زیادہ لکھناضرور دیکھا کہ وہ عالم اور فاضل تھا اور لاطینی اور یونانی زبان سے خوب واقف تھا اور عبرانی اور کئی زبانیں بھی جانتا تھا مگر اس نے اپنی عمر اور اپنی دولت اور اپنی فضیلت اور علم اور حکمت بہت چالاکی اور سرگرمی سے خدا کے کام میں خرچ کی۔اور یہ اس نے نجات کو ڈھونڈنے سے پایا اور جب اسے خوب معلوم ہواکہ میرے گناہ معاف ہوئے اس نے کمال کوشش سے ان کو اس حال خطیر میں سے بلایا۔اب اے پڑھنے والوں تم بھی جاکے ایسا ہی کرو۔آمین یا رب العالمین۔
یہ قبر شوزانہ ویزلی یعنی ویزلی صاحب کی ماں مقام لندن سٹی روڈچیپل میں ہے