محترم سامعین آپ پروگرام " کلام مجید کی روشنی میں میرا بھائی کون ؟" میں آج سے تقریباً دوہزاربرس پرانی ایک کہانی کوسنیں گے جو آقا ومولا سیدنا عیسیٰ مسیح اورایک عالم شرع کے درمیان دورانِ گفتگو زیرِ بحث آئی۔اِس گفتگو میں وہ عالم شرع آپ کی آزمائش کرنے کیلئے آپ سے یہ دریافت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اُس کا دینی پڑوسی اوریا اُس کا دینی بھائی کون ہے؟ کیا اُس دینی پڑوسی اوریا دینی بھائی کی حدود صرف سات دروازے تک محدود ہے۔یا اس سے کہیں بلند وبالا ہے۔تومعزز سامعین آپ خود ہی اس کہانی کو زیِرسماعت فرمائیں اوریہ فیصلہ کریں کہ آپ کا دینی پڑوسی اوریا دینی بھائی کون ہے؟