باب تیسرا
ایوب کی کتاب کا مطالعہ
سوال ۱۲: ایوب کی کتاب تقسیم کرو۔
جواب: اس بڑی کتاب کا باآسانی مطالعہ کرنے کے لیے یہ اچھا ہوگا۔کہ اس کی تقسیم کرکے حصہ بحصہ اس پر غور کیا جائے۔یہ کتابیں تین
بڑے ْحصوں میں منقسم ہو سکتی ہیں۔حصہ اول :تمہید۔ابواب ۱۔۲ حصہ دوئم بحث و مباحثہ ۳۔ ۴۲۱ باب ۶ آیت۔ حصہ سوئم تتمہ
باب۷ آیت سے آکر تک۔
حصہ اول
سوال ۱۳: حصہ اول کی تفصیل کرو۔
جواب:اس کتاب کے ابواب اول و دوئم میں پانچ تصاویرہیں۔تصویر اول :۱باب ۱ سے ۵آیت۔یہ ایک متمول خاندان کی جس میں خوشحالی اورفارغ البالی اور خاطر خواہ انتظام ہے۔تصویر ہے۔اس میں خاندانی محبت نے سب افراد کو ایک دوسرے سے خوب پیوستہ کیاہوا ہے۔ایوب اس خاندان کا سر ہے۔جو کہ اپنے بچوں کے لیے دعااور مناجات کرتا ہے۔کہ جوانی کا جوش اور غفلت کس طرح سے ان کو خدا سے الگ اور برطرف نہ کردیں۔
تصویر دوئم ۱باب ۶ سے ۱۲ آیت۔اس میں نبی اللہ کا ایک ہجوم خدا کے سامنے حاضر ہے۔شیطان بھی ان کے ساتھ آموجود ہوا ہے۔اور ایوب کی وفاداری پر خداوندسے بات چیت کرتا ہے۔
اس قیل و قال کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ شیطان کو ایوب کی آزمائش کی اجازت مل جاتی ہے۔
تصویر سوئم ۱ باب ۱۳ سے ۲۲ آیت۔اس میں اس فرخندہ حال گھرانے میں شیطان کی کارروائی کا نتیجہ نظر آتا ہے۔کہ اب اس میں بال بچوں ،مال و اسباب خوشی اور خرمی کے بجائے بربادی اور محن ہے۔ایوب اس پریشان اور دگرگوں حالت میں بھی مستقل اور وفادار نظر آتا ہے۔
تصویر چہارم ۲ باب ۱سے ۲آیت میں شیطان پھر نبی اللہ کے درمیان نظر آتا ہے۔اس میں وہ ا۔پنے اول دعوے یعنی کہ ایوب اس واسطے خدا ترسی کرتا ہے۔کہ خدا نے اسےدنیاوی مال ودلت سے مالا مال کر رکھا ہے۔اور جھوٹا ٹھہرتا ہے۔اور اپنی شرشب کے بموجب یہ کہہ کر کہ انسان کی عادت ہے کہ وہ اپنی جان و اپنے مال و دولت سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔خداوند سے ایوب کے جسم پر ہاتھ بڑھانے کی اجازت حاصل کرتا ہے۔لیکن خداوند نے اسے تاکید کی ہے کہ ایوب کی جان کا نقصان نہ ہو۔
تصویر پنجم ۲ باب ۷ سے ۱۳ آیت ۔ اس میں ایوب راکھ پر بیٹھا ہوا ٹھیکرے سے جسم کو کھجلاتا ہوا دکھلائی دیتا ہے۔کیونکہ شیطان نے اسے ایسا مارا کہ تلوے سے سر تک اسے جلتے ہوئے پھوڑے ہوئے۔اس کی بیوی اسے کہتی ہے کہ کیا تواب تک اپنی دیانت پر قائم ہے؟خدا کو ملامت کر اور مر جا۔لیکن ایوب جواب دیتا ہے کہ تو نادان عورت کی سی بات کرتی ہے۔کیا ہم خدا سے اچھی چیزیں لیں اور بری چیزیں نہ لیں ۔اس کے علاوہ کچھ فاصلے پر تین شخص نظر آتے ہیں۔ کہ نزدیک پہنچ کر اور ایوب کی ہول ناک حالت دیکھ کر سات روز تک چپ چاپ اس کے پاس بیٹھے رہے۔کیونکہ شیطان نے ان کو تسلی اور ہم دردی روک رکھا ہے۔شیطان سے ایلوہیم یا ایل نہیں بلکہ یہواہ ہی بات کرتا ہے۔
حصہ دوئم
سوال۱۴: حصہ دوئم کی تفصیل کرو:
جواب:اس میں بحث و مباحثہ کی کیفیت ہے۔جو کہ ایوب اور اس کے تین دوستوں کے درمیان واقعہ ہوا۔اس بحث و مباحثہ میں تین دور ہیں دورِاول ابواب ۳ سے ۱۴، دورِدوئم ابواب ۱۵ سے ۲۱اور دورِسوئم ابواب ۲۲ سے ۳۱۔
اس کے بعد الیہوبن براکیل بوزی کی تقریر ابواب ۔۳۲ سے ۳۷ میں سے اور ابواب ۳۸ سے ۴۱ میں خداوند اپنے آپ کو ایوب پر ظاہر کرتا ہے۔۴۲ باب ۱ سے ۶ آیت میں ایوب حلیمی سے اپنے قصوروں کا اعتراف کرکے معافی کا خوہش مند ہے۔
حصہ سوئم
سوال۱۵: حصہ سوئم کی تفصیل کرو۔
جواب: اس میں صرف دس آیات ہیں اور ان دس آیات میں تین مختلف باتیں ہیں۔
(۱) خداوند ایوب کے تین دوستوں کو دہمکا کر حکم دیتا ہے کہ سوختنی قربانے پیش کریں جو کہ ایوب کی دعاسے قبول ہو اور ساتھ ہی ایوب نے بھی شفا پائی ایوب ۴۲ باب ۷ سے ۱۰ آیت۔
(۲) ایوب کی صحت یابی پراس کے رشتے داروں اور جان پہچانوں نے اس کو اپنے میں شامل کرکے تحائف دیئے ۴۲ باب ۱۱ آیت۔
(۳) خدا نے ایوب کی آخری عمر میں اس کو بڑی برکت بخشی ۔۴۲ باب ۱۲سے ۱۷ آیت۔